ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے یو اے ای کا ایران کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے ایران کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں اماراتی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے اور یہ عالمی معیشت پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ اہم بحری گزرگاہ بند رہی تو دنیا بھر میں توانائی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی تجارت اور سپلائی چین کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

سلطان احمد الجابر نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت ایران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عالمی امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے اور اس اہم گزرگاہ کو بحال کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے، اور یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا رکاوٹ پوری دنیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں