ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کا سفر جاری رہے گا، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا اور وزیراعظم شہباز شریف ملک کی بہتری کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے اور یہاں کی ثقافت اپنی مثال آپ ہے، جس پر ہر شہری کو فخر ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق پاکستانی ثقافت ہی ملک کی اصل پہچان اور قوت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی سیاحت دنیا کے دیگر ممالک سے مختلف اور منفرد ہے، جہاں قدرتی حسن، تاریخی ورثہ اور ثقافتی رنگ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مختلف اصطلاحات کو مختلف معنوں میں لیا جاتا تھا، تاہم اب ان کا مفہوم وقت کے ساتھ بدل چکا ہے اور ملک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی عوام محبت کرنے والے اور دلکش مزاج کے حامل ہیں، اور یہی خوبیاں ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں