ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

شہر کے مرکزی علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، برنس روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ اورنگی ٹاؤن، چشتی نگر اور اطراف میں بھی بادل خوب برسے۔ اسی طرح بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، ماڑی پور اور مواچھ گوٹھ میں ہلکی بارش دیکھی گئی۔

نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ لیاقت آباد، پرانا گولیمار، اسکیم 33، ایم نائن اور شاہراہ پاکستان کے مختلف مقامات پر بھی بارش ہوئی۔

گارڈن، سرجانی ٹاؤن، نادرن بائی پاس، ملیر ہالٹ اور رفاہ عام کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تیز ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات پیش آئے تھے، جن میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں