ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران پر حملے ہی آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی اصل وجہ ہے، چین کا مؤقف

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور ممکنہ بندش کی بنیادی وجہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق خطے میں بحری گزرگاہوں میں خلل کی اصل وجہ وہ فوجی کارروائیاں ہیں جو ایران کے خلاف کی گئیں، جنہیں انہوں نے غیر قانونی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے سے عالمی شپنگ راستے دوبارہ محفوظ اور کھلے رہ سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی معیشت پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے، اس لیے ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری مل کر کام کرے تاکہ توانائی اور تجارتی راستوں کو مزید متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں