ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری، کاشتکاروں کیلئے ڈیزل سبسڈی کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو عوام کیلئے مفت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق اب اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس اور اسپیڈو بس سروس کے مسافروں کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ گرین الیکٹرک بس سروس میں بھی سفر مکمل طور پر مفت ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشتکاروں کیلئے بھی بڑا ریلیف دیتے ہوئے فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد زرعی شعبے کو سہارا دینا بتایا گیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت عوامی ریلیف کے اقدامات جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی معاشی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی ترغیب دی جا رہی ہے تاکہ ذاتی اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت حالات بہتر ہونے پر مزید ریلیف فراہم کرے گی تاکہ عوام پر معاشی دباؤ کم کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں