ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی کے سابق وزیراعظم کا عالمی اداروں سے شہباز شریف کو نوبیل انعام دینے کا مطالبہ

اسلام آباد:اٹلی کے سابق وزیرِاعظم پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کو امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر نوبیل انعام کا حقدار قرار دے دیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے جینٹی لونی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنگ بندی کے لیے کامیاب کوششوں پر شہباز شریف نوبیل انعام کے مستحق ہیں۔ ان کے اس بیان کو عالمی سفارتی حلقوں میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا، مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

پاکستانی قیادت، خصوصاً وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے کی گئی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، پاکستان نے مختلف عالمی طاقتوں کے درمیان رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث تنازع کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکا۔

اس پیش رفت کے بعد پاکستان کے سفارتی کردار کو عالمی سطح پر مزید اہمیت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہےجبکہ خطے میں امن کے قیام کے لیے جاری کوششوں پر بھی عالمی توجہ مرکوز ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں