ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، حزب اللہ رہنما کے قریبی ساتھی کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملوں کے دوران حزب اللہ چیف کے پرسنل سیکرٹری علی یوسف حارشی کو نشانہ بنا کر شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ تنظیم کے انفرااسٹرکچر پر بھی حملوں کا کہا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کے ساتھ بیروت کے نواحی علاقوں میں بھی شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور کئی مقامات پر ملبے کے ڈھیر لگ گئے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملوں میں حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ علی یوسف حارشی کو بھی اسی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی افواج اور ٹینکوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا اور اسرائیلی بستیوں پر متعدد راکٹ فائر کیے، جس پر اسرائیلی فوج نے زیادہ تر راکٹوں کو ناکام بنانے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ حالیہ شدید حملوں کے بعد لبنان میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے اور صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں