ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین کی ریگولرائزیشن پالیسی، غیر قانونی تارکین وطن کیلئے نئی شرائط واضح

اسپین حکومت کی نئی ریگولرائزیشن پالیسی سے متعلق اہم وضاحت سامنے آئی ہے جس میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کے طریقہ کار کو واضح کیا گیا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یہ سہولت صرف ان افراد کیلئے ہوگی جو 31 دسمبر 2025 سے پہلے اسپین میں موجود تھے اور مقررہ شرائط پر پورا اترتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ درخواست گزاروں کیلئے لازم ہوگا کہ وہ اپنا صاف مجرمانہ ریکارڈ ثابت کریں، اس بات کے شواہد فراہم کریں کہ وہ 2025 کے اختتام سے قبل اسپین پہنچے تھے اور کم از کم پانچ ماہ سے وہاں مقیم ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے 31 دسمبر 2025 سے پہلے پناہ کی درخواست دے رکھی ہے، وہ بھی اس پروگرام کے تحت اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔

اس پالیسی کے تحت کامیاب درخواست دہندگان کو ایک سال کیلئے رہائشی اجازت نامہ جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس میں بعد ازاں توسیع بھی کی جا سکے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں