ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران امریکا جنگ ہماری نہیں تھی: برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہےکہ ایران، امریکا و اسرائیل جنگ ہماری جنگ نہیں تھی۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی ہوگئی لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کو مستقل اور دیرپا بنانے کے لیے کام کرنا ہے، ہم سب جیسا امن دیکھنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ابھی کام باقی ہے۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، میرا کام برطانیہ کی حفاظت کرنا تھا، آبنائے ہرمز کا کھلا ہونا بہت اہم ہے اس کے لیے متعدد ممالک کو اکٹھا کر رہے ہیں، اب سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک سے بات چیت کریں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں