ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران پر ہونے والے حملوں کا بدلہ لیں گے،مجتبیٰ خامنہ ای

تہران:ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی 40 دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیے۔

ایران کے جنوبی پڑوسیوں کے لیے اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں، شیطان کے جھوٹے وعدوں سے بچیں۔

 ایران تمام مزاحمتی محاذوں کو متحد وجود کے طور پر دیکھتا ہے، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی جنوبی پڑوسیوں سے مناسب ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں تاکہ ہم آپ کو اپنا بھائی چارہ دکھاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا بدلہ لے گا، ہم آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں