ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ بندی: فضائی حدود بحال ہوتے ہی عراق کا فلائٹ آپریشن بھی فعال

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد خطے میں فضائی حدود کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

فضائی حدود کھلتے ہی عراق میں فلائٹ آپریشن دوبارہ فعال ہو گیا، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بغداد، بصرہ اور اربیل کے ایئرپورٹس سے 12 پروازیں روانہ ہوئیں۔

سب سے پہلے اردن کی قومی ایئرلائن نے عمان سے بغداد کے لیے دو پروازیں چلائیں، جبکہ فلائی دبئی نے طویل راستہ اختیار کرتے ہوئے دبئی سے بصرہ کے لیے دو پروازیں آپریٹ کیں۔

اس کے علاوہ عراق ایئرویز کی 40 دن بعد بغداد سے استنبول جانے والی پہلی پرواز بھی روانہ ہوئی۔

یاد رہے کہ عبوری جنگ بندی کے بعد عراق نے دو روز قبل اپنی فضائی حدود بحال کر دی تھیں، جبکہ امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں