ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیتن یاہوکا لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وحشیانہ بمباری کے بعد لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے لبنان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا معاملہ بھی شامل ہوگا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک جاری بیان میں کہی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ لبنان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات شروع کرنے کی بار بار درخواستوں کے پیشِ نظر انہوں نے کابینہ کو ہدایت دی ہے کہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست مذاکرات شروع کیے جائیں۔

امریکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جس کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوگا، جہاں تینوں فریقوں کی نمائندگی سفارتی سطح پر کی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں