ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا بڑا ریلیف، پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 135 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

 قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے، جو عوامی ریلیف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اعلان کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے اور عام صارفین کو واضح ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی سطح پر توانائی کی صورتحال میں بہتری اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اب پاکستان میں منتقل کیے جا رہے ہیں، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تو اس کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے گا۔

شہباز شریف نے اس موقع پر خطے کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیج میں کشیدگی کے بعد اب امن کی بات چیت شروع ہو رہی ہے، اور فریقین مذاکرات کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے اور اسلام آباد میں دونوں فریقین کی آمد ایک بڑا اعزاز ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر خارجہ اور ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ فیلڈ مارشل کے کردار کو خصوصی طور پر اہم قرار دیا۔

اسحاق ڈار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کی، حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے لیے سبسڈی اور معاون اقدامات جاری رہیں گے تاکہ معیشت کو استحکام ملے اور عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں