ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص،میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی پر دھرنا جاری

میرپورخاص:میرپورخاص میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کے ماموں کی مدعیت میں درج مقدمے میں جنسی ہراسانی اور خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق لیکچرر اور 2 طالب علم فرسٹ ائیر میں حاصل کردہ نمبروں کے حوالے سے طالبہ کو بلیک میل کرتے رہے ، پرنسپل اور ان کی پروفیسر اہلیہ سے بھی کئی بار شکایت کی لیکن ملزمان کی موجودگی میں طالبہ پر شکایت واپس لینے کے لیے دبائو ڈالا گیا اور انکار پر داخلہ رَد کرنے کی دھمکی دی گئی۔

تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ خودکشی کے محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

ادھر میرپورخاص میں میڈیکل طالبہ کی خودکشی کے معاملے پر ورثا اور سول سوسائٹی کی جانب سے ٹول پلازہ پر دھرنا جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پولیس نے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم لیکچرار عابد لغاری کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے 4 انسپکٹرز پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیکچرار عابد لغاری پر طالبہ کو ہراساں کرنے اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات ہیں، جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

فہمیدہ لغاری محمد میڈیکل کالج کی پوزیشن ہولڈر طالبہ تھیں، جنہیں وہاں کے اساتذہ عابد لغاری اور عبد اللہ مسلسل ہراساں کرتے رہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں