ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی جمعیت طلبہ، طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے ملک گیر تحریک جلدشروع کرے گی: صاحبزادہ وسیم حیدر

لاہور:ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے جلد ملک گیر تحریک شروع کرے گی۔ طلبہ یونین اور بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہیں۔

صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق اور ان کے فلیٹ فارم طلبہ یونینز پر پابندی افسوس ناک ہے۔حکمران نہیں چاہتے کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں اختیار آئے۔ انہیں طلبہ کی طاقت سے خوف محسوس ہوتا ہے۔یہ بات انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے تنظیمی دورے پر ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا تصور چند مخصوص خاندانوں کے گرد گھوم رہا ہے، اقتدار کو ذاتی مفادات کے تحت برقرار رکھا جا رہا ہے۔ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی اجارہ داری تب ختم ہو جائے گی جب نچلی سطح سے حقیقی لیڈر سامنے آئیں گے۔ جہاں حقیقی جمہوریت قائم ہو، وہاں عام اور متوسط طبقہ آگے بڑھ کر نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں