ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں موسلادھار بارش: تعلیمی ادارے بند،آن لائن کلاسز شروع

ریاض : سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث اسکول اور کالجز بند کر دیے گئے، آن لائن کلاسز شروع کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے، الباحہ اور عسیر میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے باعث اتوار کو کلاسز معطل رہیں۔

ذرائع کے مطابق موسمی الرٹ کے پیش نظر اسکولوں میں تدریسی عمل “مدرستی” پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن جاری رہا، دمام، خُبر، قطیف، جبیل، رأس تنورہ اور الاحساء کے تعلیمی اداروں میں آن سائٹ کلاسز بند رہیں۔

ادھرالباحہ اور عسیر کی متعدد جامعات نے بھی آن سائٹ کلاسز روک کر آن لائن تعلیم کا آغاز کردیا، تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کی رپورٹ پر کیے گئے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں