ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا اہم دورہ متوقع، اعلیٰ سطح وفد بھی ساتھ ہوگا

اسلام آباد میں ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے، جس کے لیے انہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض روانہ ہو سکتے ہیں، جہاں ان کی ملاقات سعودی قیادت کے ساتھ متوقع ہے اور اس دوران اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد یہ دورہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری مالی تعاون اور اقتصادی معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی جائے گا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم حکام شامل ہوں گے، جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ممکنہ شمولیت بھی زیر غور ہے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی بدلتی صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں