ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ ،گرفتار کرکےپیش کرنے کاحکم

اسلام آباد کی ضلعی و سیشن عدالت نے عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی، جس میں سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات عائد کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ عدالت میں مسلسل عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جج نے وارنٹ جاری کیے۔

عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا قانون کے تحت قومی سائبر جرائم تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں سے متعلق الزامات عائد کرنے کا معاملہ زیرِ سماعت ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں