ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چلاس، پوست کی فصل تلف کرنے پرحملہ،3اہلکارجاں بحق

چلاس: گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے 3پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان شبیر میر کے مطابق پولیس اہلکار اس علاقے میں پوست کی فصل تلف کرکے واپس آ رہے تھے جس وقت ان پر یہ حملہ ہوا۔

 واضح رہے کہ اس علاقے میں پوست کی فصل کو تلف کرنے کا سلسلہ گزشتہ چند روز سے جاری ہے۔

یہ واقعہ سوموار کے روز کی دوپہر ایک بج کر 50 منٹ پر چلاس کے علاقے ’تھور سری‘ میں پیش آیا۔

 گلگت بلتستان حکومت کے مطابق پولیس اہلکار اس علاقے میں پوست کی فصل تلف کرکے واپس آ رہے تھے کہ جب 5 سے6 افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

 پولیس کی جانب سے مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔

اس واقعے کے بعد دیامر سے پولیس حکام موقع پر پہنچے جو حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے قائم ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں