ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحیرہ عرب میں سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن،20 کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی شراب ضبط



کراچی:

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاک بحریہ،اینٹی نارکوٹکس فورس اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹرکےساتھ مشترکہ آپریشن کےدوران کھلے سمندر سے غیرملکی شراب کی 4ہزاربوتلیں تحویل میں لے لی،پکڑی گئی شراب کی مالیت 20کروڑ روپے سےزائد ہے۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےمطابق پی ایم ایس اے،پاکستان نیوی،اے این ایف اورجےایم آئی سی سی نےانٹیلیجنس پرمبنی مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران بحیرہ عرب میں ایک بےریاست لانچ کوروکا،جس کی تلاشی کےدوران اندرچھپائی گئی،غیرملکی شراب کی 4ہزاربوتلوں کی کھیپ تحویل میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کےمطابق پکڑی گئی شراب کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 20کروڑ روپے  سےزائد ہے،ضبط شدہ شراب خطےمیں سرگرم اسمگلنگ نیٹ ورکس کےلیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

اس آپریشن کی کامیابی بروقت انٹیلیجنس شیئرنگ، حقیقی وقت کی کوآرڈینیشن اور شریک اداروں کی مربوط کارروائی کے باعث ممکن ہوئی،ضبط شدہ شراب مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں