ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی اداروں کی کارروائی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 3جاسوس گرفتار

راولپنڈی : پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے ایک مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لیے جاسوسی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور آزاد کشمیر کے ضلع نیلم سے ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی ایجنسی نے ملزمان کو سوشل میڈیا ایپس پر ‘ہنی ٹریپ’ (خواتین کے ذریعے جال میں پھنسانا) اور خطیر رقم کا لالچ دے کر حساس معلومات حاصل کیں۔ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ‘را’ سے منسلک خواتین کے رابطے میں تھے اور انہیں ایزی پیسہ، بینک اکاؤنٹس اور کرپٹو والٹس کے ذریعے رقوم منتقل کی جاتی تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ان ملزمان پر ‘آفیشل سیکرٹ ایکٹ’ کے تحت مقدمات چلا کر سزائیں بھی سنا دی گئی ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل معصوم شہریوں کو ہنی ٹریپ اور پیسوں کا لالچ دے کر ریاست کے خلاف استعمال کر رہا ہے، جس کے شواہد پہلے بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اجنبی افراد سے رابطے کرتے وقت دشمن کے ان حربوں سے انتہائی محتاط رہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں