ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کو پیرس سے تشبیہ دے دی، جس پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔

نجی ٹی وی شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں میزبان نے ان سے خالی جگہ پُر کرنے کا سوال کیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ______”، جس پر شرمیلا فاروقی نے چند لمحے سوچنے کے بعد جواب دیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا”۔

ان کے اس جواب پر پروگرام میں موجود سابق کرکٹرز اور دیگر مہمانوں نے تالیاں بجائیں اور مسکرا کر ردعمل دیا، جس سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔

اسی پروگرام میں ایک اور سوال کے جواب میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وہ سیاست تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن ڈرامے دیکھنا نہیں چھوڑ سکتیں، کیونکہ انہیں ڈرامے دیکھنے کا بہت شوق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں