ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین پر غیرملکی شہریوں سے شادی پر پابندی عائد کردی

خیبر پختونخوا کی حکومت نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین پر غیر ملکی شہریوں سے شادی کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین نئے قانون کے تحت غیرملکی شہریوں سے شادی نہیں کرسکیں گے اور تمام ملازمین نئے قانون کے پابند ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ کوئی بھی سرکاری ملازم اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے تسلیم کردہ غیرملکی سے شادی کر سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں