واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کی منتظر 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت سے اپیل کی کہ ان خواتین کو رہا کیا جائے، اگر یہ اقدام کیا گیا تو وہ اسے نہایت مثبت پیش رفت سمجھیں گے اور اس سے جاری مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔یہ مطالبہ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان خواتین کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، اور یہ پیغام خاص طور پر ان ایرانی رہنماؤں کے لیے ہے جو جلد امریکی حکام کے ساتھ بات چیت میں شریک ہونے والے ہیں۔