ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی نے اپنی پہلی کھیپ کرغزستان روانہ کردی

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی نے اپنی پہلی برآمدی کھیپ کامیابی کے ساتھ زمینی راستے کے ذریعے کرغزستان روانہ کر دی ہے، جو پاکستان کے علاقائی تجارتی روابط کو مضبوط بنانے اور برآمدی دائرہ کار کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

زمینی راہداری کے ذریعے بھیجی گئی یہ کھیپ وسطی ایشیاء کی ابھرتی ہوئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ برآمد کی جانے والی مصنوعات میں ہربل آئلز، ہربل ٹی، مہندی، کریمز اور صابن شامل ہیں، جو پاکستان کی ویلیو ایڈڈ برآمدات کے تنوع اور صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے مطابق حکومت کی وسیع تر معاشی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے مربوط کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے اور میڈ اِن پاکستان مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں فروغ دینے کے لئے اتھارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں