ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کے 3 بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرگئے، ان جہازوں پر ایران نے حملہ کیا مگر کوئی نقصان نہیں پہنچا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے تین جنگی بحری جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی جنگی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران ایران کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، تاہم ان جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے ایرانیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جبکہ حملے میں استعمال ہونے والی چھوٹی کشتیاں تباہ کردی گئیں اور کئی ایرانی کشتیاں سمندر میں ڈبو دی گئیں۔

امریکی صدر کے مطابق امریکی جنگی بحری جہازوں پر میزائل بھی داغے گئے جنہیں آسانی سے تباہ کردیا گیا، جبکہ بھیجے گئے بغیر پائلٹ طیاروں کو بھی فضا ہی میں مار گرایا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں