ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

63 فیصد امریکیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرا دیا

واشنگٹن: امریکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے باعث 81 فیصد شہری مالی دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ اکثریت نے اس صورتحال کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا ہے۔

این آر پی، پی بی ایس نیوز اور مارسٹ پول کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکیوں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ پر غیر معمولی دباؤ ڈال دیا ہے۔

سروے میں 19 فیصد افراد نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ان کی زندگی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔

27 سے 30 اپریل کے دوران کیے گئے اس جائزے میں 63 فیصد امریکیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرایا، جبکہ 37 فیصد افراد نے انہیں کم ذمہ دار قرار دیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکا میں جمعرات کے روز گیسولین کی قیمت بڑھ کر 4 ڈالر 56 سینٹ فی گیلن تک پہنچ گئی، جبکہ ایران جنگ شروع ہونے سے قبل یہی قیمت 2 ڈالر 98 سینٹ فی گیلن تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں