ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی تحویل میں موجود جہازوں کے پاکستانی و ایرانی عملے کی واپسی کیلئے سفارتی رابطے تیز

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی فورسز کے زیرِ قبضہ جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں، جس کے تحت انہوں نے سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سنگاپور کے قریب موجود جہازوں کے عملے میں شامل 11 پاکستانی اور 20 ایرانی شہریوں کی حفاظت، دیکھ بھال اور جلد واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی، یہ جہاز امریکی فورسز کی تحویل میں ہیں اور معاملے پر مختلف ممالک کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ پاکستان اور متعلقہ حکام پاکستانی شہریوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے مسلسل امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ حکومت پاکستان اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عملے کے ارکان کو محفوظ طریقے سے واپس لایا جا سکے۔

دوسری جانب اسحاق ڈار نے عباس عراقچی سے بھی رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان ایرانی عملے کی اپنے ملک واپسی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نے صورتحال پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران اس معاملے پر مشترکہ تعاون کے ذریعے اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان کی جلد واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں