ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحرین میں پاسداران انقلاب سے تعلق کے الزام میں 41 مشتبہ افراد گرفتار

منامہ: بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی حکام نے ایران کی پاسداران انقلاب فورس سے مبینہ طور پر منسلک 41 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے جاری بیان میں کہا کہ سکیورٹی اداروں نے ایک ایسے گروپ کا سراغ لگایا جس کے ایران کی پاسداران انقلاب فورس سے روابط تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ پبلک پراسیکیوٹر کی تحقیقات میں ایران کے حملوں کی حمایت اور ہمدردی سے متعلق مقدمات بھی شامل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد بحرین سمیت خلیجی عرب ممالک میں اہداف کو نشانہ بنایا تھا جہاں امریکہ کے فوجی اڈے موجود ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں