ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کویت‘ بینک اکاﺅنٹ ہولڈرز کو وارننگ جاری

کویت سٹی: کویت کے سینٹرل بینک کی جانب سے اکاﺅنٹ ہولدرز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سینٹرل بینک نے عوام کو آن لائن مالیاتی دھوکے بازوں کے ہتھکنڈوں سے تحفظ کے لیے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ بینک نے خبردار کیا ہے کہ سرمایہ کاری کے جعلی مواقع اور مشکوک منی ٹرانسفر اسکیمیں شہریوں کو دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں دھکیل سکتی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سینٹرل بینک کا اس اہم الرٹ میں کہنا ہے کہ دھوکے باز سوشل میڈیا چینلز اور میسجنگ ایپلی کیشنز کا سہارا لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ عناصر معصوم شہریوں کو معمولی رقم پر غیر حقیقی منافع کمانے کا جھانسادے کر اپنے جال میں پھنساتے ہیں۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں