ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مستونگ میں کسٹم گودام میں آگ، 22 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

مستونگ: لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں لگنے والی آگ پر 22 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل قابو نہیں پایا جا سکا، جبکہ امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق آگ گزشتہ روز صبح 10 بجے لگی تھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ گودام میں ایل پی جی سلنڈرز، ایندھن، کیمیکل، خشک میوہ جات، کپڑے اور ٹائرز موجود ہونے کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد متعدد ایل پی جی باؤزرز اور گیس سلنڈرز میں دھماکے بھی ہوئے، جس سے صورتحال مزید خطرناک ہو گئی۔ واقعے میں 35 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہو گئی ہیں، تاہم آگ کی شدت میں کمی آنے کے بعد کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو اداروں کے مطابق آگ کو مکمل طور پر بجھانے کے لیے آپریشن جاری ہے اور نقصانات کا حتمی اندازہ صورتحال قابو میں آنے کے بعد لگایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں