ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کا بھٹہ بیٹھ گیا

نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کا بھٹہ بیٹھ گیا۔

 عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کی بڑی کمپنی ایئر انڈیا کے لیے مالی سال 2025/26ءایک ڈرائونا خواب ثابت ہوا ہے، سنگاپور ایئرلائنز، جو ایئر انڈیا میں 25 فیصد حصص کی مالک ہے، اس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایئر انڈیا گروپ کو ایک سال میں 2.80 ارب ڈالر (تقریباً 3.56 ارب سنگاپور ڈالر) کا ناقابلِ یقین نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کی اس تباہ حالی کے پیچھے تین بڑے عوامل کارفرما ہیں، پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی حدود بند کرنے سے ایئر انڈیا کے طویل روٹس نا صرف طویل ہوئے بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا۔

 خطے میں جاری ایران جنگ کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ کی اہم مارکیٹیں اور پروازوں کے راستے بری طرح متاثر ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر جیٹ فیول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا، جس نے ایئر لائن کے منافع کو نگل لیا۔

 ٹاٹا گروپ کی ملکیت میں آنے کے بعد ایئر انڈیا کی بحالی کے جو منصوبے بنائے گئے تھے، وہ اب شدید خطرے میں ہیں۔

خسارے کے باعث ایئر انڈیا کو اپنی درجنوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں، جس سے اس کی ساکھ اور مارکیٹ شیئر دونوں متاثر ہوئے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں