ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار:ایک ہزارپولیس اہلکارتعینات

راولپنڈی: راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے گرد و نواح کا علاقہ ریڈ زون قرار دیتے ہوئے 9 تھانوں کی پولیس، 4 ڈی ایس پی، ایس ایس پی، ایس پی صدر، سی پی او راولپنڈی کو ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے۔مجموعی طور پر ایک ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ واٹر کینن بھی جیل کے باہر کھڑی کر دی ہے۔

متعلقہ انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے اطراف میں دکانیں، ہوٹل، تندور اور پٹرول پمپس بند کروانے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں