ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، جنگی تیاریوں پر اہم تبادلہ خیال

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کمانڈر انچیف امیر حاتمی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی جنگی تیاریوں اور دفاعی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی فوج نے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری کے ذریعے ملک کی دفاعی صلاحیت اور طاقت کا مؤثر مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ملکی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ہر سطح پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں