ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کی جانب تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے: روبینہ خالد

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پروگرام مستحقین کو ادائیگیوں کے نظام کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بات کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد سے ملاقات کے دوران کہی۔

روبینہ خالد کے مطابق مستحق خواتین میں مفت موبائل سمز کی تقسیم کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، اور جن مستحق خواتین کو ابھی تک یہ سہولت نہیں ملی وہ اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفاتر سے 15 تاریخ سے پہلے یہ سہولت حاصل کر سکتی ہیں۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بی آئی ایس پی مستحقین کی سہولت کے لیے انٹرآپریبیلٹی میکانزم کے نفاذ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں