ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اچانک کم کر دیں

کراچی: سندھ حکومت نے عیدالاضحی کی تعطیلات کا نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک چھٹی کم کر کے 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

 نئے نوٹی فکیشن کے مطابق 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں سرکاری طور پر عیدالاضحی کی 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

22 مئی (جمعہ) کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ عیدالاضحی کے موقع پر 26 مئی سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں