ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائٹ ہاؤس نے ایران کے مجوزہ مفاہمتی مسودے سے متعلق دعوؤں کو “مکمل جھوٹ” قرار دے دیا

واشنگٹن:امریکی حکومت نے ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والے مجوزہ مفاہمتی یادداشت (میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ) کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ریپڈ رسپانس اکاؤنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران یا امریکی مذاکرات سے متعلق جو مسودہ گردش کر رہا ہے وہ حقیقت پر مبنی نہیں اور عوام کو ایسی خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

یہ ردعمل اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مفاہمتی معاہدے کے ابتدائی نکات پر مشتمل ایک غیر رسمی مسودہ سامنے آیا ہے، مجوزہ فریم ورک کے تحت امریکا اپنی فوجی موجودگی کم کرے گا جبکہ ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری راستوں کو بحال کرے گا۔

امریکی حکام نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس وقت صرف مذاکرات جاری ہیں اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کی بنیاد امریکا کی واضح شرائط اور ریڈ لائنز پر ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ امریکا صرف ایسا معاہدہ کرے گا جو امریکی عوام کے مفاد میں ہو اور جس کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے مکمل طور پر روکا جا سکے۔

دوسری جانب بین الاقوامی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا عمل جاری ہے، دونوں فریقین کے بیانات میں تضاد اور سخت مؤقف کی وجہ سے صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں