ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وقت نکل رہا ہے، ایران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی آپشن نہیں، ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وقت تیزی سے نکل رہا ہے جبکہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی آپشن ہی نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بارے میں ایک بار پھر سخت لہجے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے یہ سوچ کر مذاکرات کو طول دینے کی حکمتِ عملی اپنائی کہ وہ انہیں انتظار کروا کروا کر تھکا دیں گے اور امریکا پیچھے ہٹ جائے گا، لیکن اب ایران کو خود بھی احساس ہو رہا ہے کہ اس حربے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور معاہدے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس وقت ایران کے ساتھ ہونے والی مذاکراتی پیش رفت سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں، تاہم انہیں یقین ہے کہ حالات آہستہ آہستہ بہتری کی سمت بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں ایرانی قیادت بنیادی طور پر معاہدہ چاہتی ہے مگر مطلوبہ نکات پر ابھی تک اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے لہجے میں سختی برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بات نہ بنی تو پھر مسئلے کو دوسرے طریقے سے حل کرنا پڑے گا۔

دریں اثنا ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں کسی سیاسی دباؤ یا آنے والے انتخابات کے پیش نظر جلد بازی نہیں کریں گے اور وسط مدتی انتخابات ان کی ترجیحات پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ یہ بیانات دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی نزاکت کو ظاہر کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں