ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسپین کا سخت ردعمل، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار

اسپین نے لبنان پر اسرائیل کی مسلسل اور شدید بمباری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اسپین کے وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ جس طرح اسے اپنی ریاست، سلامتی اور امن کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے، اسی طرح فلسطینی اور لبنانی عوام کو بھی آزاد ریاست اور پرامن زندگی گزارنے کا برابر حق حاصل ہے۔

یہ بیان انہوں نے قبرص میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا، جنوبی لبنان کو جنگی علاقہ قرار دینا اور شہریوں کو علاقے خالی کرنے کے احکامات دینا ناقابلِ قبول ہے۔

ہوزے مینوئل الباریس نے واضح کیا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا اور لوگوں کو اپنے گھروں سے جبری نقل مکانی پر مجبور کرنا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن صرف اسی وقت ممکن ہے جب تمام فریقین ایک دوسرے کے بنیادی حقوق کا احترام کریں۔

یورپی سطح پر اسپین کے اس بیان کو ایک اہم سفارتی مؤقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو حالیہ دنوں میں اسرائیلی کارروائیوں پر بڑھتی ہوئی تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔ دوسری جانب لبنان میں جاری کشیدگی اور حملوں کے باعث انسانی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے جبکہ امدادی ادارے خوراک، ادویات اور پناہ کے بحران سے خبردار کر رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں