ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام متاثر، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوگیا۔

بارش لاہور کے مختلف حصوں میں ریکارڈ کی گئی جن میں گلبرگ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، ریگل چوک، لکشمی چوک، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، مال روڈ، دھرم پورہ، صحافی کالونی، جیل روڈ، کلمہ چوک، مانگ چونگی اور فیروز پور روڈ سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔

لیسکو ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران حفاظتی وجوہات کی بنا پر نظام کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، جبکہ بارش رکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جہاں دادو اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں