ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں کاروباری اوقات سے متعلق نئی پابندیاں آج سے نافذ ہو گئی ہیں، جن کے تحت مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلے یکم جون 2026 سے مؤثر ہیں، تاہم اسپتال، فارمیسیاں اور میڈیکل اسٹورز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز معمول کے اوقات کے مطابق کام جاری رکھیں گے، جبکہ ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس، تندور، کریانہ، سبزی، پھل اور بیکری کی دکانیں رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔

مزید برآں شادی ہالز اور مارکیز کو بھی رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں