ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانمار میں باغیوں کے زیر کنٹرول صوبے میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی

میانمار کے صوبہ شان میں واقع گاؤں میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامکھم ٹاؤن شپ کے گاؤں کاؤنگ تات میں پیش آنے والے دھماکے کے نتیجے میں 25 خواتین اور 30 مرد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کان میں ہونے والا دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، جبکہ دھماکے کے بعد آسمان پر سیاہ دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔

حکومت مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کان کنی میں استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں