ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ سمیت 10 ملزمان طلب



کراچی:

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سابق آئی جی سندھ سمیت 10 ملزمان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کے حوالے سے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 10 ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے اور ملزمان کو 9 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے جب کہ عدالت نے غیر حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

مقدمے کے ملزمان میں ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن، سابق ایس ایس پی تنویر احمد طاہر و دیگر شامل ہیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں غیر قانونی کٹوتیوں کا الزام ہے، جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔

ملزمان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں خورد برد اور سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیاں بھی کی گئیں۔ اے جی سندھ کے حکام سے مبینہ ملی بھگت کرکے تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جاتی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں