ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے پراسرار طورپرگمشدہ نوعمر 2 لڑکیاں بلوچستان سے بازیاب

کراچی: شہر قائد کے علاقے شیر شاہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 2 نوعمر لڑکیوں کا سراغ لگا کر بلوچستان کے علاقے ساکران سے بازیاب کروالیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق شیر شاہ کے علاقے سے 13 اسما اور 14 سالہ حنا جو کہ آپس میں کزن ہیں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھیں۔دونوں لڑکیوں کے گمشدگی کا مقدمہ شیرشاہ تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مختلف پہلوؤں پر ان کی تلاش شروع کر دی اور اس دوران دونوں لڑکیوں کا بلوچستان کے علاقے ساکران میں موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ لڑکیوں کوبحفاظت بازیاب کر کے اپنی تحویل میں لیکر والدین کے حوالے کر دیا۔ دونوں لڑکیاں اپنے گھر سے نیول کالونی میں ماموں کے گھر جانے کے لیے نکلی تھیں لیکن انجانے میں وہ غلط بس میں سوار ہو کر ساکران پہنچ گئیں، بازیاب لڑکیوں کو بیان کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں