ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید 50برس بعد دوبارہ وکیل بابو بن گئے

 راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں وکالت کا لائسنس بحال کرانے کے لیے درخواست دے دی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب وکالت کریں گے، دن نہیں کٹتا، بار کی سیاست نہیں کریں گے بلکہ زیادہ تر چیمبر پریکٹس پر توجہ دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ممبرشپ بحال ہونے کے بعد اپنے وکیل سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 50 سال قبل وکالت کی پریکٹس اور ممبرشپ چھوڑی تھی، اب نصف صدی بعد اسے دوبارہ بحال کرا رہے ہیں۔

انہوں نے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات خراب ہیں اور کسی کا گزارا نہیں ہو رہا۔

شیخ رشید کو 50 سال بعد دوبارہ راولپنڈی بار کا تاحیات ممبر بنا دیا گیا، انہوں نے لائف ممبرشپ کے لیے درخواست دی تھی جسے صدر بار طارق محمود ساجد اعوان اور ایگزیکٹو باڈی نے منظور کر لیا۔

ممبرشپ کی منظوری کے بعد شیخ رشید باقاعدہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے رکن اور اسلام آباد ہائی کورٹ، راولپنڈی بینچ کے وکیل بن گئے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں