ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، محمد باقر قالیباف

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکی دے کر نتائج سے بچ نکلنے کا دور ختم ہو چکا ہے اور حالیہ حالات نے ثابت کر دیا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امام خمینی کی 37ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایرانی قوم نے امام خمینی کی تعلیمات کی روشنی میں دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل جیسے دو مخالفین کو دیے گئے جواب سے واضح ہو گیا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

قالیباف کے مطابق امام خمینی نے ایرانی قوم کو یہ سبق دیا تھا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت، بالادستی یا بیرونی دباؤ کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکے جائیں اور ہر حملے کا مناسب جواب دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت میں کروڑوں ایرانی عوام امام خمینی کے نظریات اور ان کے چھوڑے ہوئے ورثے کی پیروی کر رہے ہیں اور ملک کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں