ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دریائے سندھ پر گائیڈ بند ٹوٹنے سے وسیع علاقہ زیر آب

 لیہ:دریائے سندھ پر بنے لیہ تونسہ پل کا کروڑوں کی لاگت سے تعمیر شرقی گائیڈ بند ٹوٹ گیا، گائیڈ بند ٹوٹنے سے وسیع علاقہ زیرِ آب، متعدد دیہات متاثر ہوئے۔

ذرائع کے مطابق گائیڈ بند کی مرمت اور بحالی کے لیے 34 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، 34 کروڑ کے منصوبے میں سے ٹھیکیدار اقبال لغاری کو 28 کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔

مرمتی کام میں پتھروں کی بجائے مٹی سے بھرے بورے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا، ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث گائیڈ بند ٹوٹا۔

گزشتہ ماہ اگست میں بھی دوران سیلاب گائیڈ بند ٹوٹ گیا تھا، 34 کروڑ سے مرمت و بحالی کے باوجود گائیڈ بند دریائے سندھ میں پانی کے معمولی اضافے پر ٹوٹ گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں