ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ سے قبل سولر پینل پلیٹیں مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی سولر پلیٹ پلیٹس کی قیمت میں 7 سے 9 ہزارروپے تک کا اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد 585 واٹ کی پلیٹ 18ہزار سے بڑھ کر27ہزار روپے کی ہوگئی ہے جبکہ مارکیٹ میں 645 واٹ کی پلیٹ 22ہزارسے بڑھ کر31 ہزار200روپے کی ہوگئی۔

 اسی طرح720 واٹ کی پلیٹ 25 ہزارسے بڑھ کر33ہزار500 روپے کی ہوگئی۔انورٹر کی قیمت بھی بڑھ جانے کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سولرپینل پر جی ایس ٹی کی شرح 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی تھی مگر کراچی میں سولرپینل کی قیمتوں میں ابھی سے اضافہ کردیا گیا۔

 شہری حلقوں نے اس اقدام کو عوام دشمنی قراردیتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے موجودہ حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں سے نہ صرف ملک میں تاریخی مہنگائی دیکھنے میں آرہی ہے بلکہ عام شہری کی زندگی مشکل سے مشکل ترہورہی ہے                  ۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں