ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان  کی اسپتال منتقلی  کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں، سلمان اکرم راجا

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان  کی اسپتال منتقلی  کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی نظرثانی اپیل پر اعتراضات کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست نے سپریم کورٹ کی فائلنگ برانچ کے اعتراضات کے بعد نظرثانی درخواست واپس لے لی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا اب کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے ک ہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کا دن فیصلہ کن ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

Source: Express

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں