ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے میکنیزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات میں تبدیلی کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 64 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت 363 روپے 6 پیسے سے بڑھ کر 364 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 337 روپے 78 پیسے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 337 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔

Source: Express

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں